مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹو نیو گوٹیریس نے پاکستان اور ہندوستان سے مذاکرات کرنے پر زور دیتے ہوئے ایک بار پھر ثالثی کی پیش کش کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ انٹو نیو گوٹیریس نے لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور ہندوستان کی افواج کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کو بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کا کہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کی فورسز کے مابین لائن آف کنٹرول پر گزشتہ 5 روز کی فائرنگ سے دونوں جانب سے ایک سو سے زائد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
پیغام کا اختتام/