02 February 2025

یمن کے جوابی حملے

سعودی عرب کے فوجی مراکز پر یمنی افواج کے جوابی حملوں کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا ۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۴۳
تاریخ اشاعت: 10:56 - April 19, 2018

یمن کے جوابی حملےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، بدھ کو یمنی فوج اور عوامی رضارکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے علاقوں عسیر، جیزان اور نجران میں سعودی فوجی مراکز کو بھاری نقصان پہنچایا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق یمنی افواج نے جیزان میں واقع جحفان، النمشیح اور ابوالمض نامی علاقوں میں سعودی فوجی مراکز پر راکٹ برسائے اور گولہ باری کی ۔ 

اس رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح نجران کے الشرفہ، الشبکہ، التبہ الحمرا، الحماد اور علیب نامی علاقوں میں سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے فوجی مراکز پر حملے کئے ہیں ۔ یمنی افواج نے عسیر کے علاقے، جبل سبحتل اور الجوزات میں  بھی سعودی فوجی مراکز پر حملہ کرکے زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے ۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے پچیس مارچ دو ہزار پندہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کی آماجگاہ بنارکھا ہے  لیکن یمنی افواج کی استقامت کے سبب ابتک اس جارحیت کا کوئی بھی مقصد پورا نہیں ہوسکا ہے ۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں