02 February 2025

ایٹمی معاہدے کی پاسداری کی اپیل

ہتھیاروں پر کنٹرول کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ ایزومی ناکامتسو نے تمام فریقوں سے جامع ایٹمی معاہدے کی پاسداری کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۹۹
تاریخ اشاعت: 17:43 - April 24, 2018

ایٹمی معاہدے کی پاسداری کی اپیلمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پیر کے روز این پی ٹی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایزومی ناکامتسو کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کے تمام شرکا اس کی پابندی کریں گے۔

 

ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایٹمی معاہدے میں اصلاح یا اسے منسوخ کرنے کے لیے مقرر کردہ مہلت کے خاتمے سے محض چند ہفتے پہلے سامنے آیا ہے۔

روس، چین اور یورپی یونین نے بھی جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کیے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ جرمن چانسلر اینجلا مرکل اور فرانس کے صدر عمانوئیل میکرون رواں ہفتے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات اور جامع ایٹمی معاہدے کے لازم اجرا ہونے پر تاکید کریں گے۔

پیغام کا اختتام/

 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں