اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کینیڈا: 9 افراد ہلاک 16 زخمی

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں وین ڈرائیور نے راہ گیروں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ 16 زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۰۲
تاریخ اشاعت: 8:21 - April 25, 2018

کینیڈا: 9 افراد ہلاک 16 زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں وین ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ 16 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کی جگہ سے وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم اب تک واضح نہیں ہو سکا کہ یہ حادثہ تھا یا گاڑی جان بوجھ کر چڑھائی گئی جس کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ اور فرانس میں بھی اسی طرح سڑک پر چلنے والے افراد پر گاڑیاں چڑھا کر کئی شہریوں کی جان لی جا چکی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں