16 October 2024

امریکہ اور سعودی عرب صالح الصماد کی شہادت کے ذمہ دار

یمن کی تنظیم انصار اللہ اور دیگر اعلی حکام اور شخصیات نے صالح الصماد کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے طالع آزماؤں کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پر تاکید کی۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۰۷
تاریخ اشاعت: 13:53 - April 25, 2018

امریکہ اور سعودی عرب صالح الصماد کی شہادت کے ذمہ دارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے صالح الصماد کی شہادت پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب دونوں صالح الصماد کی شہادت کے ذمہ دار ہیں اور انھیں اس کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ شہادت شہید صالح الصماد کی دیرینہ تمنا تھی اور وہ اپنی اس آرزو تک پہنچ گئے ۔ انھوں نے کہا کہ یمنی قوم کا عزم شہادت سے مزید مضبوط اور مستحکم ہوجاتا ہے اور یمنی قوم شہید صالح الصماد کی راہ پر گامزن رہےگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعرات کو صوبہ الحدیدہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں صالح الصماد درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔ انصار اللہ نے صالح الصماد کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صالح الصماد کی شہادت کے بعد  مہدی المشاط کو انصار اللہ کی اعلی سیاسی کونسل کا نیا سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں