اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کشمیرمیں جھڑپیں 6 ہلاک مکمل ہڑتال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے پہاڑی علاقے لام ترال میں فوج اورعسکریت پسندوں کے درمیان خونریز تصادم میں 4 عسکریت پسند اور فورسز کے 2اہلکار ہلاک جبکہ 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۱۹
تاریخ اشاعت: 17:42 - April 26, 2018

کشمیرمیں جھڑپیں 6 ہلاک مکمل ہڑتالمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، موصولہ رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے قصبہ ترال سے تقریباً 20کلومیٹر دوردیدار پورہ لام کے پہاڑی سلسلے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین شدید فائرنگ ہوئی جو کافی دیر تک جاری رہا۔ خونریز تصادم میں 4 عسکریت پسند اور فورسز کے 2اہلکار ہلاک جبکہ 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

 انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون سوئم پرکاش پانی نے کہا کہ ترال معرکہ میں مارے گئے عسکریت پسندوں کا تعلق جیش سے ہے ۔

لام ترال جنگل واقعہ کے خلاف ترال، آری پل کے ساتھ ساتھ قصبے کے دیگر مقامات پر مکمل ہڑتال کی گئی جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی ۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں