02 February 2025

امریکی کانگریس میں ایران کے خلاف پابندیوں کے بل کی منظوری

امریکی کانگریس کے اراکین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بے بنیاد الزامات کے تحت ایران کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کے ایک بل کی منظوری دی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۲۸
تاریخ اشاعت: 17:58 - April 28, 2018

امریکی کانگریس میں ایران کے خلاف پابندیوں کے بل کی منظوریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چار اراکین کی جانب سے یہ بل پیش کیا گیا جسے دو مخالف ووٹوں کے مقابلے میں چار سو دس ووٹوں سے منظوری دی گئی۔

اس بل کی بنیاد پرانسانی حقوق کی خلاف ورزی اور امریکی شہریوں کو گرفتار کرنے میں کردار ادا کرنے والی ایرانیوں کے خلاف پابندی لگائی جائے گی۔

امریکی وزارت خارجہ نے اکّیس اپریل کو بھی انسانی حقوق کے بارے میں اپنی سالانہ رپورٹ میں ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے تھے۔

دنیا میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کی اس رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا تھا کہ امریکہ کی یہ رپورٹ سیاسی محرکات کی حامل اور ناقابل قبول ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں