بسیج امام کی دراس کرگل میں امدادی کارروائیاں

علاقے کے لوگوں نے بسیج امام کی اس غریب پرور فعالیت کی سراہنا کرتے ہوئے ادارے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آیندہ بھی اس طرح کے رضاکارانہ کام انجام دے کر عام عوام کے لئے سہولیت فراہم کریں۔
خبر کا کوڈ: 135
تاریخ اشاعت: 24 January 2018 - 23:06 - 13April 2639

بسیج امام کی دراس کرگل میں امدادی کارروائیاںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امام خمینی (رہ) میموریل ٹرسٹ کرگل کی ذیلی شاخ ’’بسیج امام‘‘ کے ھیڈ آفس سے بسیجی رضاکاروں کی ایک ٹیم زیر سربراہی احمد حسین اڈوائزر بسیج امام برائے تقسیم ملبوسات کی دوسری کھیب علاقہ دراس پہونچ گئی۔ جیسے ہی یہ کھیپ دراس پہونچ تو علاقہ بھر کے لوگ وہاں جمع ہوئے اور انہوں نے اپنے ضروریات ادارے کے سامنے رکھ کر امداد حاصل کی۔

یاد رہے تقسیم ملبوسات کی یہ دوسری کھیب چوکیال گاوں سے لے کر شمشاہ کھربوہ تک بسیج کے جوانان کے ذریعہ تقسیم کی گئی۔ علاقے کے لوگوں نے بسیج امام کی اس غریب پرور فعالیت کی سراہنا کرتے ہوئے ادارے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آیندہ بھی اس طرح کے رضاکارانہ کام انجام دے کر عام عوام کے لئے سہولیت فراہم کریں۔

بسیج امام کے رضاکاروں نے بھی علاقے کے عوام کے لئے آیندہ بھی اسی طرح کے پروگرام علاقے میں منعقد کرنے کی یقین دہانی کی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً