او آئی سی کا اجلاس

او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 5 مئی کو منعقد ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 1353
تاریخ اشاعت: 04 May 2018 - 19:24 - 26July 2639

او آئی سی کا اجلاسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ کا 45 واں اجلاس کل 5 مئی کو ڈھاکہ میں منعقد ہوگا۔

اجلاس کا مرکزی موضوع ’ اسلامی اقدار کے تحت یکجہتی، پائیدار امن اور ترقی ‘ ہے۔

اجلاس میں اسلامی دنیا میں انسانی حقوق کے بارے میں غور اور روہنگیا میں مسلمان اقلیت کی موجودہ صورتحال پر خصوصی گفتگو ہوگی۔

افتتاحی اجلاس سے بنگلادیش کی وزیراعظم، شیخ حسینہ واجد اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین خطاب کریں گے۔

کانفرنس دو روز جاری رہے گی۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء کو بنگلادیش اور میانمار کی سرحد پر روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں کا دورہ بھی کروایا جائے گا جہاں لاکھوں پناہ گزین رہ رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں