شام میں امریکی اتحاد کی بمباری 30 جاں بحق

شام میں داعش کے خلاف عالمی اتحاد کی الحسکہ علاقے میں بمباری سے 30 شہری جاں بحق ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: 1356
تاریخ اشاعت: 04 May 2018 - 19:55 - 26July 2639

شام میں امریکی اتحاد کی بمباری 30 جاں بحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، شام میں داعش کے خلاف عالمی اتحاد کے جنگی طیاروں نے الحسکہ صوبے کے علاقے القصر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت 30 شامی باشندے جاں بحق ہوئے۔ مارے جانے والوں میں زیادہ تر بچے اور عورتیں ہیں۔ ان حملوں میں 20 افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔

شام کی وزارت خارجہ نے اس قسم کے حملوں پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کو ایک خط ارسال کر کے ان حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً