16 October 2024

ملائیشیا کے انتخابات میں مہاتیر محمد کامیاب، حامیوں کا جشن

ملائیشیا کے عام انتخابات میں سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد اور اُن کے اتحادیوں نے کامیابی حاصل کرلی۔ مہاتیرمحمد کی 15 سال بعد سیاست میں واپسی ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۹۷
تاریخ اشاعت: 13:21 - May 11, 2018

ملائیشیا کے انتخابات میں مہاتیر محمد کامیاب، حامیوں کا جشنمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملائیشیا کے الیکشن کمیشن کے مطابق مہاتیر محمد اور اتحادی جماعتوں نے 115 نشستیں حاصل کیں، حکومت بنانے کے لئے 112 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔ حریف جماعت باریسن نیشنل نے 79 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ بعض نشستوں پر گنتی کا عمل جاری ہے۔

انتخابات میں کامیابی کے بعد مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ آج تاریخی فتح حاصل کی ہے۔ میں انتقامی سیاست کا روادار نہیں قانون کی بحالی چاہتا ہوں۔

وزیر اعظم نجیب رزاق کی حکمران جماعت باریسن نیشنل اور مہاتیر محمد کی جماعت کے درمیان مقابلہ تھا۔ ملائشیا میں ہونے والے عام انتخابات میں 14 اعشاریہ 9 ملین رجسٹرڈ ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ مہاتیر محمد نے برسرِاقتدار باریسن نیشنل اتحاد کو شکست دی ہے جو کہ گزشتہ 60 برسوں سے اقتدار میں ہے۔

 جیسے ہی انتخابات کے نتائج واضح ہونے لگے حزب مخالف کے حامی جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

ملایشیا کی برسرِاقتدار باریسن نیشنل اتحاد اور اس کی بڑی جماعت دی یونائیٹڈ مالیز نیشنل آرگنائزیشن نے 1957 میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے ملکی سیاست پر غالب رہی تھی تاہم حالیہ برسوں کے دوران اس کی مقبولیت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ خیال رہے کہ 2013 میں ہونے والے عام انتخابات میں حزب مخالف کو غیر معمولی کامیابی حاصل ہوئی تھی لیکن وہ حکومت بنانے کے لیے درکار نشستیں حاصل نہیں کر پائی تھی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں