اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

انڈونیشیا کے گرجا گھروں میں دھماکے، 50 ہلاک و زخمی

انڈونیشیا کے شہر سورابایا کے 3 گرجا گھروں میں حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 42 سے زائد زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۱۰
تاریخ اشاعت: 19:38 - May 13, 2018

انڈونیشیا کے گرجا گھروں میں دھماکے، 50 ہلاک و زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا کے شہر سورابایا میں 3 گرجا گھروں میں حملوں کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 42 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے ہلاک ہونے والے افراد اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کے مطابق 42 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں 2 پولیس آفیسرز بھی شامی ہیں۔

پولیس کے مطابق پہلا دھماکا صبح سات بجے ہوا جس میں سانتا ماریا کیتھولک چرچ کو نشانہ بنایا گیا، دوسرا دھماکا انڈونیشین کرسچن چرچ اور تیسرا پینٹی کوسٹ سینٹرل چرچ میں ہوا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے خودکش تھے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں جب کہ دھماکوں کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے شہر کے تمام گرجا گھروں کو بند کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی، تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ گرجا گھروں میں دھماکے داعش سے متاثرہ انتہا پسند گروپ نے کیے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں