16 October 2024

فلسطین اور کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر اور فلسطین پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق عمل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۳۷
تاریخ اشاعت: 12:28 - May 20, 2018

فلسطین اور کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی قوانین کی پاسداری پر بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل کی من پسند قرار دادوں پر عمل کا سلسلہ بند کیا جانا چاہیے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر پابند ہونے کے باوجود قرار دادوں پر عمل نہ ہونا اخلاقی ذمے داریوں پر سمجھوتا ہے، اقوام متحدہ کو زیادہ جمہوری، نمائندہ، شفاف اور مؤثر ہونا چاہیے۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں