مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی قوانین کی پاسداری پر بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل کی من پسند قرار دادوں پر عمل کا سلسلہ بند کیا جانا چاہیے۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر پابند ہونے کے باوجود قرار دادوں پر عمل نہ ہونا اخلاقی ذمے داریوں پر سمجھوتا ہے، اقوام متحدہ کو زیادہ جمہوری، نمائندہ، شفاف اور مؤثر ہونا چاہیے۔