اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یروشلم القدس فلسطینیوں کا ابدی دارالحکومت ہے:فرانسیسی مصنف

ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے امریکی سفارتخانے کو یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے کا مقصد عرب حکومتوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ علاقے میں غاصب صیہونی رژیم کی بالادستی کو تسلیم کریں۔ ایک انٹرویو میں ’’جےکپ کوہن‘‘نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے امریکی سفارتخانے کو یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے کا مقصد عرب حکومتوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ علاقے میں غاصب صیہونی رژیم کی بالادستی کو تسلیم کریں۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۴۶
تاریخ اشاعت: 13:42 - May 22, 2018

یروشلم القدس فلسطینیوں کا ابدی دارالحکومت ہے:فرانسیسی مصنفمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ایک فرانسیسی مصنف کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے امریکی سفارتخانے کو یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے کا مقصد عرب حکومتوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ علاقے میں غاصب صیہونی رژیم کی بالادستی کو تسلیم کریں۔ ایک انٹرویو میں ’’جےکپ کوہن‘‘نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے امریکی سفارتخانے کو یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے کا مقصد عرب حکومتوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ علاقے میں غاصب صیہونی رژیم کی بالادستی کو تسلیم کریں۔

انہوں نے کہاکہ یروشلم القدس فلسطینیوں کا ابدی دارالحکومت ہے ٹرمپ اسرائیل کے حق میں اقدامات اُٹھا کر اس کے سیکورٹی دائرے کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے اس اقدام کے ذریعے فلسطینیوں کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم کے مطالبات کےسامنے سرخم ہو۔فرانسیسی مفکر نے کہاکہ تاریخی فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کو مزید مضبوط کرنے میں صیہونی لابی اور امریکہ میں دیگر یہودی گروہوں کا کردار ہے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی دشمنیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ واشنگٹن حکومت ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کو بدنام اوراسے کمزور کرنے کیلئے پروپیگنڈہ کرتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی پر غزہ میں احتجاج کے دوران قابض اسرائیل فوج کی براہ راست فائرینگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے شہدا میں 16 معصوم بچے بھی شامل ہیں جبکہ 2700 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز محاصرہ زدہ غزہ پٹی پر مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے شرکت کی تھی ۔قابل ذکر ہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والے تازہ ترین فلسطینی تحریک میں اب تک 100 کے قریب فلسطینی شہید اور 10 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں