افغانستان: طالبان کے حملوں میں 16سکیورٹی اہلکار ہلاک
مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، طالبان کی جانب سے صوبہ غزنی کے اضلاع جگاتو، آجرستان، قراباغ اور ڈی یاک میں پولیس کی چیک پوسٹوں اور ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
طالبان کے حملوں میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف اور ریزرو یونٹ کے کمانڈر سمیت 16 افسران و اہلکار ہلاک ہوگئے۔
صوبائی کونسل ممبر حسن رضا یوسفی کے مطابق پولیس کے 7 افسران ضلع ڈی یاک میں ہلاک ہوئے جن میں پولیس چیف فیض اللہ طوفان اور ریزرو یونٹ کے کمانڈر حاجی برکت شامل ہیں۔
دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ضلع ڈی یاک میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملے کے دوران متعدد اہلکاروں کو یرغمال بھی بنالیا گیا ہے۔
پیغام کا اختتام/
لنک کاپی کر دیا گیا تھا۔
آپ کی رائے
