16 October 2024

ایرانی قوم دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں : صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی قوم کے خلاف امریکی دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم امریکی صدر ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کے انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں ، ایرانی قوم واشنگٹن کے انتہا پسندوں پر کامیاب ہوجائےگی۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۶۰
تاریخ اشاعت: 14:37 - May 23, 2018

ایرانی قوم دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں : صدر روحانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ  ایرانی کھلاڑیوں نے ملک کی سربلندی کے لئے ہمیشہ کوشش کی ہے ۔ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم  آپ کے مقابلے میں کامیاب ہو جائے گی۔

صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ٹرمپ، امریکی وزیر خارجہ پمپئو اور امریکی صدر کے مشیر جان بولٹن کو واشنگٹن کے انتہا پسند قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکی وائٹ ہاؤس میں دہشت گرد اور انتہا پسند گروہ جمع ہوگیا ہے جو ایرانی قوم کومسلسل دھمکیاں دے رہا ہے حالانکہ ایرانی قوم واشنگٹن کے انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایرانی قوم واشنگٹن کے انتہا پسندوں پر کامیاب ہوجائےگی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں