امام خمینی کی امنگوں سے ایران کی مسلح افواج کا تجدید عہد

خرمشہر کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پرایران کی مسلح افواج کے جوانوں اور کمانڈروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کی امنگوں سے تجدید عہدکیا۔
خبر کا کوڈ: 1477
تاریخ اشاعت: 25 May 2018 - 06:24 - 16August 2639

امام خمینی کی امنگوں سے ایران کی مسلح افواج کا تجدید عہدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تین خرداد مطابق چوبیس مئی کی تاریخ، سن انّیس سو بیاسی میں جنوب مغربی ایران کے شہر خرمشہر کی آزادی کی سالگرہ ہے اور اسی بنا پر اس دن کو استقامت، ایثار اور کامیابی کے دن سے موسوم کیا گیا ہے۔

فوج، سپاہ اور پولیس فورس کے جوانوں اور کمانڈروں نے جمعرات کے روز خرمشہر کی آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے مزار اقدس پر حاضری دی اور پھول چڑھائے اور آپ کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حضرت امام خمینی، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور شہدا کی امنگوں سے تجدید عہد کیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً