اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس ویانا میں شروع

ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس آسٹریا کے شہر ویانا میں شروع ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۸۰
تاریخ اشاعت: 15:48 - May 25, 2018

ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس ویانا میں شروعمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ویانا کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے اس اجلاس میں امریکہ کے سوا ایٹمی معاہدے کے باقی تمام رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔

یورپی یونین کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس اجلاس میں امریکہ کی علیحدگی کے بعد ایٹمی معاہدے کو جاری رکھنے کے طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

ایٹمی معاہدے کےمشترکہ کمیشن کے اجلاس میں ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو بھی شریک ہیں۔ آئی اے ای اے نے گیارہویں بار اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے کی پابندی کر رہا ہے جس کے پیش نظر توقع کی جارہی ہے کہ مذکورہ کمیشن کے اجلاس میں ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کے غیر قانونی اقدام کی کھل کر مخالفت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں ایٹمی معاہدے کو جاری رکھنے اور ایران کے مطالبات اور مفادات کے تحفظ کے لیے لازمی تدابیر اپنانے پر تاکید کی جائے گی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں