کراچی میں آج پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کوخبردارکردیا جہاں ہیٹ ویو آج سے کراچی کا رخ کرے گی۔ آج سے شروع ہونے والی ہیٹ ویوجمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے
خبر کا کوڈ: 1513
تاریخ اشاعت: 29 May 2018 - 12:49 - 20August 2639

کراچی میں آج پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کراچی میں آج پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جب کہ آج سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو جمعرات تک جاری رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کوخبردارکردیا جہاں ہیٹ ویو آج سے کراچی کا رخ کرے گی۔ آج سے شروع ہونے والی ہیٹ ویوجمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ آج شہرکا پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ کوچھوسکتا ہے اوردن بھر سمندری ہوائیں بند رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں ہوا بند جبکہ نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، دن کے اوقات میں مغرب اور شمال مغرب کی جانب سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

معالجین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران خاص طورپرروزے کی حالت میں شہری خصوصی احتیاط کریں، صبح 9 بجے سے 4 بجے تک گھروں سے بلاضرورت باہرنکلنے سے گریزکیا جائے، اس کے علاوہ باہرنکلتے وقت چھتری استعمال کریں اورسرپر گیلا کپڑا رکھیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا، سندھ، جنوبی، وسطی پنجاب، ڈی آئی خان، سبی، مکران ڈویڑن میں موسم شدید گرم رہے گا جب کہ راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، اسلام آباد، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً