مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ فلسطینی نوجوان لڑکی ریلوے لائن کے قریب ٹہل رہی تھی جسے صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان لڑکی پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کا یہ واقعہ مشرقی جبالیا کے علاقے میں پیش آیا جس میں یہ نوجوان لڑکی زخمی ہوئی اور پھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئی۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے مشرق میں واپسی مارچ پرصیہونی فوجیوں کے حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں اب تک ایک سو بیس فلسطینی شہید اور ہزاروں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے منگل کے روز غزہ کے شمالی علاقے پر گولہ باری کی۔
اس حملے میں بھی ایک فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ ہفتے کی رات بھی صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے علاقے پر حملہ کیا تھا۔
پیغام کا اختتام/