اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان میں طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے 40 افراد ہلاک

شمالی ہندوستان کے کئی شہروں میں موسلا دھار بارش، طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 40 سے زائدافراد ہلاک ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۲۰
تاریخ اشاعت: 9:03 - May 30, 2018

مہندوستان میں طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے 40 افراد ہلاکقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی ریاستوں اتر پردیش، بہار اور جھاڑکھنڈ میں طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی کے گرنے واقعات میں 40 سے زائدافراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔ طوفان کے باعث مکانوں کی چھتیں اور دیواریں منہدم ہونے سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ناگہانی آفات سے نمٹنے والے ادارے انڈیا ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں آسمانی بجلی گرنے اور گھروں کی چھتیں منہدم ہونے سے ہوئیں، امدادی کام جاری ہے اور لوگوں کو محفوط مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ حکومت کی جانب سے ہلاک ہونے والے افراد کے لیے 4 لاکھ روپے فی کس امدادی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ خراب موسم کے باعث ہندوستان میں 200 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جس میں 2 اور 3 مئی کی درمیانی شب آنے والے طوفان میں 134 افراد ہلاک جب کہ 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب 18 افراد اور 14 مئی کو آنے والے طوفان اور بارش سے 51 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

محکمہ موسمیات نے موسم کی تبدیلی کے مزید ایک ماہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں