16 October 2024

ایران کی طاقت جارحانہ نہیں دفاعی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ایرانی مذاکرات کاروں کودنیا مانتی ہے
خبر کا کوڈ: ۱۵۲۱
تاریخ اشاعت: 14:20 - May 30, 2018

ایران کی طاقت جارحانہ نہیں دفاعی ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کاروں نے چھ طاقتور ممالک کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ مذاکرات میں کامیابی سے ایرانی ایٹمی سرگرمیوں کے خلاف بے بنیاد الزامات کا خاتمہ کردیا.

محمد باقر نوبخت نے کہا کہ اب تک عالمی ایٹمی توانائی ادارے نے 11 بار اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانتداری کی تصدیق کی.

انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت جارحانہ نہیں، بلکہ دفاعی ہے اور یورپ ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے.

ایرانی حکومتی ترجمان نے کہا کہ بہت سی امریکی شخصیات جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کی مخالف ہیں.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں