مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دس سالہ ایرانی حافظہ قرآن زہرا سادات حسینی نے، علوم قرآنی اور حفظ قرآن کے شعبے میں جس ذہانت اور مہارت کا مظاہرہ کیا ہے اس سے وہاں موجود سبھی حاضرین انگشت بدنداں رہ گئے-
دس سالہ ایرانی حافظہ قرآن زہرا سادات حسینی نے حاضرین کے ذریعے ہر آیت قرآنی کو سننے کے بعد اس آیت کا نمبر، آیت کا سورہ اور آیت کا صفحہ تک بتایا اور اس کے بعد کی آیتوں کی بھی تلاوت کر کے سنائی-
زہرا سادات حسینی نے قرآن کریم کو چھے سال کی عمر میں حفظ کرنا شروع کیا اور آٹھ سال کی عمر میں پورا قرآن کریم حفظ کر لیا-
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دیگر ملکوں میں قرآن کریم کے حفظ، قرائت اور تفاسیر کے مقابلوں کے اہتمام کا مقصد اس الہی کتاب کی خدمت اور مسلمانوں کو قرآن کریم سے زیادہ سے زیادہ مانوس کرنا ہے-
پیغام کا اختتام/