ایرانی قوم ظالمانہ دباو کے سامنے نہیں جھکے گی،ڈاکٹر حسن روحانی

ایران کے صدر نے کہا ہے کہ دنیا کے اکثر ممالک ایران کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1527
تاریخ اشاعت: 31 May 2018 - 23:29 - 22August 2639

ایرانی قوم ظالمانہ دباو کے سامنے نہیں جھکے گی،ڈاکٹر حسن روحانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے اعزاز میں دی جانے والی افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ بعض عالمی طاقتیں اور خطے کے ممالک ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں جبکہ  چند ملکوں کو چھوڑ کر اکثریت ممالک ہمارے عزم کے معترف ہیں اور کہتے ہیں کہ ایران کا موقف صحیح ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم ہے جبکہ آج ہماری حکومت کے سامنے ایک ایسی حکومت ہے جو اپنی جانب سے دستخط شدہ معاہدوں کی پاسداری نہیں کرتی.

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً