مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان ریلوے نے چھوٹی عید پر بزرگ شہریوں کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کر دیا ہے، 65 برس اور زائد عمر کے شہری عید کے پہلے اور دوسرے دن تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز میں مفت سفر کر سکیں گے۔
نگراں وزیر ریلوے روشن خورشید بھروچہ کی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے سینئر سیٹیزن عید پیکج کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق شناختی کارڈ کی نقل پر ایڈوانس بکنگ اور ای ٹکٹنگ بھی مفت ہوگی تاہم دوران سفر اوریجنل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا، ریلوے اسٹیشن پر شناختی کارڈ دکھانے پر بزرگ خواتین اور مردوں کو بغیر کرایہ لیے ٹکٹ جاری کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان ریلوے تماممسافروں کے لیے عید کے پہلے اور دوسرے دن پہلے ہی 30 فیصد رعایت کا اعلان کرچکا ہے۔
پیغام کا اختتام/