اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

عید کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

عید کا چاند دیکھنے کے لیے کل کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے مرکزی چیئرمین کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۸۳
تاریخ اشاعت: 0:26 - June 14, 2018

عید کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت مذہبی امور نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ جمعرات کو کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں طلب کیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی اجلاس کراچی میں جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر منعقد ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں سے چاند دیکھنے کے ثبوت اکھٹے کرنے کے لیے خصوصی سیلز بھی قائم کردیے گئے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ ثبوت جمع کرانے کے لیے متعلقہ حکام سے رجوع کریں، اس سلسلے میں موبائل نمبر بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

عوام ثبوت جمع کرانے کے لیے مفتی منیب الرحمان کے نمبروں 9285203-0300 اور 2022000-0321 ، نور اسلام شاہ (ڈی جی آر) کے نمبر 5453499-0333 ، حافظ عبد القدوس (ڈپٹی ڈائریکٹر) کے نمبر 2697051-0333 اور لینڈ لائن 99261412-021، 9926413-021 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں