02 February 2025

الحدیدہ پر امریکی اور سعودی اتحاد کے تمام حملے پسپا

یمنی اسلامی مزاحتمی تحریک کے رہنما کا کہنا ہے کہ الحدیدہ پر امریکا اور سعودی عرب کے اتحادی فواج کے تمام حملے پسپا کردئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۸۹
تاریخ اشاعت: 15:32 - June 14, 2018

الحدیدہ پر امریکی اور سعودی اتحاد کے تمام حملے پسپامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یمنی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما ضیف الله الشامی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الحدیدہ میں امریکا اور سعودی عرب کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے اور اب تک اتحادی افواج الحدیدہ کی طرف پیشقدمی نہیں کرسکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے الحدیدہ میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے کرائے کے اہلکاروں کے خلاف جامع جوابی کارروائی کرکے ذلت آمیز شکست سے دو چار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بعض عرب ذرائع نے کہا تھا کہ الحدیدہ میں سعودی اتحادی افواج کو بدترین شکست کا سامان کرنا پڑا ہے۔

الشامی کا کہنا تھا کہ الحدیدہ بندرگاہ مکمل طور پر یمنی فورسز کے کنٹرول میں ہے اور یمنی قوم الحدیدہ کا بھر پور دفاع کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ الحدیدہ میں یمنی فوج کے ہاتھوں سعودی اتحاد کے کم از کم 11 بکتربند گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں