02 February 2025

عید الفطر کے موقع پر کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار ہلاک

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے تین لیویز اہلکار ہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۹۹
تاریخ اشاعت: 14:05 - June 16, 2018

عید الفطر کے موقع پر کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پولیس کے مطابق کوئٹہ میں سریاب کے علاقے کلی بنگلزئی کے قریب مسلح افراد نے لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لیویز فورس کے تین اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ نامعلوم ملزمان حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

امدادی اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور مشکوک افراد کو حراست میں لیا جارہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں