صہیونی لڑاکا طیاروں کی غزہ کی پٹی پر بمباری

غاصب اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی میں نہتے فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1615
تاریخ اشاعت: 20 June 2018 - 12:15 - 11September 2639

صہیونی لڑاکا طیاروں کی غزہ کی پٹی پر بمباریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی غاصب فوج کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی میں اسلامی مزاحمتی تحریک کے دفاعی مورچوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

رپوٹ کے مطابق اسرائیلی غاصب فوج کے جنگی جہازوں نے غزہ کی پٹی کے علاقے رفح میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ٹھکانوں پر میزائل داغے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں مزاحتمی تحریک کے دو جوان زخمی ہوگئے ہیں۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ میں نچلی پروازوں کا سلسلہ بڑھا دیا جس کے باعث مقامی شہری سخت خوف کا شکار ہیں۔ غزہ کی پٹی کے شمال سےجنوب کی طرف اسرائیلی جنگی طیاروں کو اڑانیں بھرتے دیکھا گیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً