مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، غزہ میں فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کے کمانڈروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ سرحدوں پر غاصب صیہونی فوجی حکام پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں وزارت صحت کے اعلی عہدیدار نے غزہ کے علاقے میں دواؤں کی قلت کی بنا پر بیماروں کی حالت ابتر ہونے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف قسم کی بیماریوں منجملہ مہلک بیماریوں میں مبتلا افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
پی ایل او کی ایگزکٹیو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل صائب عریقات نے بھی فلسطینی گروہوں میں تفرقہ پیدا کرنے کے لئے صیہونی حکومت کی کوششوں اور سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب فلسطینیوں کے اتحاد سے خوف زدہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ نے مسئلہ فلسطین میں صیہونی حکومت اور صیہونی فوج ی؛بربریت کی حمایت کر کے ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کی مخالفت کی ہے اور فلسطینی اسے برداشت نہیں کریں گے۔
پیغام کا اختتام/