اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کے خلاف چین اور یورپ متحد

امریکی صدر ٹرمپ کی غلط اور انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف عالمی سطح پر امریکہ کے مخالفین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۸۴
تاریخ اشاعت: 11:26 - June 26, 2018

امریکہ کے خلاف چین اور یورپ متحدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یورپ اور چین نے امریکہ کے خلاف تجارتی جنگ مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیجنگ میں ہونے والے China-EU Economic and Trade Dialogue کے دوران یورپی یونین حکام کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد عالمی تجارت کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں جس کے سد باب کے لیے ڈبلیو ٹی او کے قوانین میں تبدیلی ناگزیر ہے۔

دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ اور فرانسیسی صدر میکرون نے ہونے والی ملاقات میں تجارتی روابط کو نئی بلندیوں پر لے جانے سے اتفاق کیاہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے اربوں ڈالر مالیت کی یورپی اور چینی درآمدات پر اضافی ٹیکسز عائد کر دیے ہیں۔ جس پر چین اور یورپ نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں