اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فرانس کے بعد نیدرلینڈ میں بھی نقاب پر پابندی

بیلجیم، فرانس، ڈنمارک اور اسپین سمیت 13 یورپی ممالک کے بعد نیدرلینڈ نےبھی نقاب پر پابندی لگا دی۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۹۶
تاریخ اشاعت: 9:27 - June 27, 2018

فرانس کے بعد نیدرلینڈ میں بھی نقاب پر پابندیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیدرلینڈز کےایوان زیریں کے بعد ایوان بالا نے بھی نقاب پر پابندی کابل منظور کر لیا، جس کے بعد کئی عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی لگادی گئی ہے۔

بل کی منظوری کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ، تعلیمی ادارے، صحت کے ادارے اور اسپتالوں میں نقاب پر پابندی ہوگی۔

دائیں بازو کے لیڈر گیرٹ ولڈرز نے نقاب پر پابندی سے متعلق بل کی منظوری کے بعد ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک میں ڈی اسلامائزیشن کی جانب پہلا قدم ہے، اگلا اقدام نیدرلینڈز کی تمام مساجد کو بند کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ بیلجیم، فرانس، ڈنمارک اور اسپین سمیت 13 یورپی ملک پہلے ہی نقاب پر پابندی لگا چکے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں