16 October 2024

جنوبی محاذ پر شامی فوج کی پیش قدمی

شامی فوج نے جنوبی محاذ پر پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کی ناکہ بندی کر دی ہے اور وہ الکرک کے قریب تک پہنچ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۰۴
تاریخ اشاعت: 23:05 - June 27, 2018

جنوبی محاذ پر شامی فوج کی پیش قدمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے پچھلے چند روز کے دوران درعا کے شمال مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کئی علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے جس کی بنا پر دہشت گردوں کی سپلائی لائن کٹ گئی ہے -

شامی فوج اب تک درعا کے مشرقی مضافات میں تقریبا ایک ہزار مربع کلو میٹر کا علاقہ آزاد کرا چکی ہے اور درعا کے شمالی علاقے میں پچہّتر کلو میٹر تک آگے بڑھ گئی ہے۔

شامی فوج نے منگل سے درعا کو آزاد کرانے کی کارروائی شروع کی ہے۔واضح رہے کہ شام کا بحران علاقے میں صیہونی حکومت کے مقاصد کی تکمیل کی غرض سے امریکی اور سعودی حکومت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ذریعے شام کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کی غرض سے شروع کیا گیا تھا تاہم شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے دشمنوں کی تمام سازشوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں