اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

انتخابات سے قبل صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

حکومت پنجاب نے الیکشن میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۲۲
تاریخ اشاعت: 22:24 - June 30, 2018

انتخابات سے قبل صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 نافذمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، حکومت پنجاب نے الیکشن میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 29 جون سے 28 جولائی تک اسلحے کی نمائش، آتشبازی، فائر کریکر اور پٹاخے چلانے پر پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سے پہلے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، دفعہ 144 انتخابات میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرلگائی گئی، اور 29 جون سے 28 جولائی 2018 تک نافذ رہے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اس دوران اسلحے کی نمائش ،آتش بازی ، فائرکریکراور پٹاخے چلانے اور پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں 5 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگی۔

دفعہ 144 کے مطابق وال چاکنگ ،لاؤڈاسپیکر کے غلط استعمال،اشتعال انگیز تقاریر منع ہے جبکہ بغیر اجازت ریلیاں نکالنے اور الیکشن آفس کے باہر جشن منانے پر بھی پابندی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

واضح رہےکہ ملک میں 25 جولائی کو عام انتخابات ہوں گے اس حوالے سے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں