16 October 2024

عراق میں ایک درجن خطرناک تکفیری دہشت گردوں کو پھانسی

عراقی عدالت عالیہ نے مختلف جرائم اور بے گناہ عراقیوں کے قتل عام میں ملوث 12 خطرناک دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی تھی جس پر فوری عمل درآمد کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۲۳
تاریخ اشاعت: 22:33 - June 30, 2018

عراق میں ایک درجن خطرناک تکفیری دہشت گردوں کو پھانسیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، عراقی عدالت کی طرف سے ملک بھر میں بھیانک جرائم میں ملوث 12 داعشی دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے انھیں پھانسی دیدی گئی ہے۔

اس سے قبل عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے تکفیری دہشت گردوں کی سزائے موت پر فوری عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ جن دہشت گردوں کی پھانسی کا حکم عدالت کی طرف سے جاری ہوا ہے، انھیں فوری طور پر تختہ دار پر لٹکایا جائے۔

عراق وزیر اعظم نے یہ حکم حال ہی میں دہشت گردوں کی طرف سے آٹھ عراقی شہری قیدیوں کا بے دردی سے سر کاٹنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں