مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، عراقی عدالت کی طرف سے ملک بھر میں بھیانک جرائم میں ملوث 12 داعشی دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے انھیں پھانسی دیدی گئی ہے۔
اس سے قبل عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے تکفیری دہشت گردوں کی سزائے موت پر فوری عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ جن دہشت گردوں کی پھانسی کا حکم عدالت کی طرف سے جاری ہوا ہے، انھیں فوری طور پر تختہ دار پر لٹکایا جائے۔
عراق وزیر اعظم نے یہ حکم حال ہی میں دہشت گردوں کی طرف سے آٹھ عراقی شہری قیدیوں کا بے دردی سے سر کاٹنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
پیغام کا اختتام/