اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

نوازشریف نے بے وفائی کی، چوہدری نثار

پاکستان کےسابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ 34سالہ سیاسی رفاقت میں نوازشریف نے بے وفائی کی ۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۲۶
تاریخ اشاعت: 8:23 - July 01, 2018

نوازشریف نے بے وفائی کی، چوہدری نثارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، راولپنڈی کے علاقے چکری میں قومی اسمبلی کے حلقہ 59 میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران چوہدری نثار نے کہا کہ ہمیشہ سراٹھاکر سیاست کی ہے ۔

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا  تھا کہ میں نے 34 سال سیاست کی اور بڑے بڑے عہدوں پر فائر ہوا لیکن اپنی ذات کے بجائے عوام کی ترقی کو ترجیح دی اور ساتھ ہی اپنی قیادت سے مدد لینے کے بجائے اس کی مدد کی اور ساتھ دیا لیکن نوازشریف نے مجھ سے بے وفائی کی اور  34 سال کا ساتھ بھول گئے، اگر میں نے ٹکٹ لینا ہوتا تو نواز شریف کو ایک درخواست دے دیتا لیکن میں ایک دفعہ تھوک کر دوبارہ نہیں چاٹتا، عمران خان میرے دوست ہیں ، ان سے ٹکٹ لے سکتا تھا لیکن میں نے اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کو ترجیح دی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں کہ اللہ کے کرم سے میں تنہا نہیں بلکہ اللہ کے بعد صرف اپنی قوم و علاقے کا محتاج ہوں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں