لیگی حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے، خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے لہذا اب نگراں حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے۔
خبر کا کوڈ: 1735
تاریخ اشاعت: 01 July 2018 - 22:32 - 23September 2639

لیگی حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے، خورشید شاہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہوگا لہذا نگراں حکومت پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے، اب نگراں حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے اور گزشتہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو نہ دے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں