مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سفاکیت اور منظم انداز میں کی گئی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس نے بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا اور کوکس بازار کیمپوں میں میانمار سے آئے روہنگیا پناہ گزینوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انٹونیو گوتیریس کا کہنا تھا کہ کیمپوں میں موجود لوگوں سے سفاکیت کے ناقابل یقین واقعات سنے ، ان تمام مظالم کی ذمہ داری میانمار کی ہے اور عالمی برادری بھی یہ مظالم رکوانے میں ناکام ہوئی ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ میانمار حکومت روہنگیا پر مظالم ڈھانے والوں کے خلاف کارروائی کرےجبکہ میانمار فوج کے مظالم سے جان بچا کر آنے والے 7لاکھ سے زائد روہنگیا بنگلہ دیش کے کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
پیغام کا اختتام/