اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم اربوں روپے کرپشن کے الزامات میں گرفتار

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو سرکاری خزانے سے اربوں روپے خرد برد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۶۲
تاریخ اشاعت: 23:07 - July 03, 2018

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم اربوں روپے کرپشن کے الزامات میں گرفتارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق،اینٹی کرپشن پولیس نے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو اُن کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے۔ سابق وزیراعظم کو کل عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کے لیے پولیس نے چالان تیار کرلیا ہے۔ قبل ازیں تحقیقاتی ادارے نے سابق وزیراعظم کے گھر اور دفاتر میں دو الگ الگ مار گئے چھاپے کے دوران 273 ملین ڈالر کے اثاثے بر آمد کیے تھے۔

ملائیشیا کےسابق وزیراعظم نجیب رزاق کے قبضے سے برآمد کیے گئے اثاثوں کی مالیت لگ بھگ 273 ملین ڈالر بنتی ہے جن میں 12 ہزار سے زائد زیورات، 423 مہنگی گھڑیاں، مشہور برانڈ کے 234 چشمے اور 567 ہینڈ بیگز ہیں جو سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ روسماء منصور کے زیر استعمال تھے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر سرکاری خزانے سے چار ارب ڈالر کی ہیرا پھیری کے الزام کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر عمل در آمد کرنے کے لیے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ تاہم سابق وزیراعظم نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کی تھی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں