02 February 2025

کینیڈا میں شدید گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی

کینیڈا میں ایک ہفتے سے جاری شدید گرمی کی لہر کے باعثہ ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے جبکہ ہیٹ ویو کے سبب سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ کیوبک کے شہرمونٹریال میں ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۷۵
تاریخ اشاعت: 11:04 - July 06, 2018

کینیڈا میں شدید گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق،کینیڈا گزشتہ ایک ہفتے سے شدید گرمی کی لیپٹ میں ہے اور اب تک 33 افراد گرمی کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گرمی کے باعث صوبہ کیوبک کے شہر مونٹریال میں صرف 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور درجہ حرارت 35 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ملک کے وسطی اور مشرقی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق شہری سخت گرم موسم میں زیادہ سے زیادہ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں اور سایہ دار جگہ پر رہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کے باعث گرمی سے ہلاک ہونے والے افراد کی اکثریت کے پاس ایئرکنڈیشن کی سہولت نہیں تھی اور وہ پہلے سے طبی مسائل سے دوچار تھے۔

دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گرمی کے باعث اموات دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا میری ہمدردیاں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک میں جاری شدید گرمی کی شدت میں آج سے کمی آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 2010ء میں آنے والی ہیٹ ویو میں کیوبک کے شہرمونٹریال میں 100 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں