صومالیہ کے دارالحکومت میں کار بم کا دھماکہ، 9 ہلاک و زخمی

صومالیہ کی وزارت داخلہ کی عمارت کے داخلی راستے پر ہونے والے دھماکے میں کم سے کم سے نو افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: 1780
تاریخ اشاعت: 07 July 2018 - 22:13 - 29September 2639

صومالیہ کے دارالحکومت میں کار بم کا دھماکہ، 9 ہلاک و زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، دارالحکومت موغادیشو میں پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ کار بم دھماکہ تھا جسے وزارت داخلہ کی عمارت کے دروازے  کے سامنے پارک کیا گیا تھا۔ دھماکے میں نو افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اسی علاقے میں واقع پولیس کی ایک چیک پوسٹ کے قریب ایک اور دھماکے بھی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے کیونکہ دھماکوں کے بعد پولیس اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ الشباب نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

دو ہزار گیارہ سے سرگرم اس دہشت گرد گروہ نے صومالیہ کے وسیع دیہی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً