جرمنی میں ایرانی اثاثوں کے منجمد ہونے کی تردید

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جرمنی میں ایران کے اثاثے منجمد نہیں ہوئے۔
خبر کا کوڈ: 1793
تاریخ اشاعت: 08 July 2018 - 14:35 - 30September 2639

جرمنی میں ایرانی اثاثوں کے منجمد ہونے کی تردیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران اور جرمنی کے اقتصادی روابط کو معمول کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روز جرمنی کے وفد نے جوہری معاہدے کے رکن ممالک من جملہ ایران کے ساتھ ویانا میں اقتصادی اور بینکنگ کے شعبوں میں باہمی تعاون  کے فروغ کا جائزہ لیا۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کچھ ممالک گزشتہ چند روز سے ایران اور یورپی ممالک کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہوں نے میڈیا میں ایک نفسیاتی جنگ شروع کی ہے جس کا ہوشیاری کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بہت سے ذرائع ابلاغ نے جرمنی میں ایران کی فارن کرنسی اکاونٹ کو منجمد کرنے کی خبردی تھی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً