مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردانہ حملے میں سیکورٹی فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا اس حملے میں دس افراد جاں بحق اورمتعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں-
ننگرہار صوبے کے محکمہ صحت کے ترجمان امان اللہ میاخیل نے بھی دس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا- حکام کا کہنا ہے کہ جس مقام پر دھماکہ ہوا وہاں پیٹرول پمپ واقع تھا جس کی وجہ سے آس پاس کے علاقوں میں آگ لگ گئی-
مرنے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں جو کار واش میں کام کر رہے تھے- دھماکے سے کم سے کم آٹھ گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں- اس سے پہلے یکم جولائی کو بھی جلال آباد میں ایسے ہی ایک دہشت گردانہ بم دھماکے میں بیس افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
پیغام کا اختتام/