غیر معمولی طاقتیں امن و استحکام کے خلاف

پاکستان کا کہنا ہے کہ غیر معمولی طاقتیں امن و استحکام کے خلاف ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1816
تاریخ اشاعت: 12 July 2018 - 11:33 - 04October 2639

غیر معمولی طاقتیں امن و استحکام کے خلافمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیشاور میں ہونے والے خودکش حملے پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ ہم غیر معمولی طاقتوں سے لڑ رہے ہیں جو ایک مستحکم اور پر امن پاکستان نہیں دیکھ سکتیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور انشاء اللہ ہم انہیں شکست دے کر رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکےمیں اے این پی کے مرحوم رہنما بشیر بلور کے بیٹے ہارون بلور سمیت 20 افراد جاں بحق اور 60 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً