16 October 2024

دنیا کے ملکوں کے ساتھ تعلقات اور رواداری ایران کی خارجہ پالیسی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی خارجہ پالیسی ملکوں کے ساتھ تعلقات اور رواداری پر استوار ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۵۳
تاریخ اشاعت: 17:44 - July 16, 2018

دنیا کے ملکوں کے ساتھ تعلقات اور رواداری ایران کی خارجہ پالیسیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے  کہا ہے کہ ایران کی شروع سے یہ پالیسی رہی ہے کہ دوسرے ممالک کے امور میں مداخلت نہ کی جائے اور باہمی احترام کی پالیسی پر کاربند رہا جائے۔ اور قریبی تعلقات کو فروغ دیا جائے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے دنیا کے ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط کو تہران کی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں علاقائی اور اس سے جڑے ہوئے ممالک خاص اہمیت کے حامل ہیں۔

بہرام قاسمی نے شام میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تہران اور ماسکو کے تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ روس ایک ہمسایہ اور علاقے کا ایک طاقتور ملک ہونے کی وجہ سے ایران کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہے اور علاقائی اور اہم مسائل کے بارے میں تہران اور ماسکو کے نظریات ایک جیسے ہیں اوردمشق کی درخواست پر دونوں ممالک  شام میں موجود ہیں تاہم ایران کی موجودگی مشیروں کی حد تک ہے۔ 

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں