پاکستان: سرچ آپریشن کے دوران 4 حملہ آور ہلاک

پاکستان میں انتخابی مہم کے دوران ہونے والی دہشتگردانہ کارروائیوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے لاء اینڈ آرڈر کو یقینی بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔
خبر کا کوڈ: 1854
تاریخ اشاعت: 16 July 2018 - 17:48 - 08October 2639

پاکستان: سرچ آپریشن کے دوران 4 حملہ آور ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آواران کے علاقے زیارت میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 حملہ آور مارے گئے ۔

ڈپٹی کمشنر آواران کے مطابق آواران کے علاقے کھولی زیارت میں سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں چار حملہ آور مارے گئے، ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے اسلحہ اور تین موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً