اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمن پر سعودی جارحیت 12 شہید و زخمی

یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کی تازہ ترین بربریت میں 7 افراد شہید اور 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۷۲
تاریخ اشاعت: 10:06 - July 18, 2018

یمن پر سعودی جارحیت 12 شہید و زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یمن کے صوبہ الحدیدہ کے علاقے زبیدہ کے ایک مکان پرسعودی عرب کی تازہ ترین بربریت میں 6 افراد شہید ہوئے۔ اسی طرح صوبہ الحدیدہ کے علاقے الجراحی پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں ایک شخص شہید اور 5 دیگر زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے الصغراء علاقہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کی طرف سے یمن پر مسلط کردہ وحشیانہ جنگ کا سلسلہ گذشتہ تین سال سے جاری ہے سعودی عرب اپنی تمام بربریت اور جارحیت کے باوجود اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوا ہے حالانکہ سعودی عرب کو اس جنگ میں امریکہ، اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے لیکن اس کے باوجود یمنی اور عوامی رضاکار فورسز گذشتہ تین برسوں سے سعودی عرب اور اس کے دس اتحادی ممالک کی فوج کا بڑی استقامت اور پائیداری کے ساتھ مقابلہ کررہی ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں