اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان میں پولیس، طالبان اور داعش کے29 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے قندہار اور صوبہ سر پل میں داعش اور طالبان کے حملے میں 9 پولیس اہلکاروں، طالبان کمانڈر سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے ۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۷۷
تاریخ اشاعت: 10:33 - July 18, 2018

افغانستان میں پولیس، طالبان اور داعش کے29 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، افغان حکام کے مطابق سرپل میں داعش کے حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 20افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مقامی پولیس سربراہ کےمطابق داعش کا خودکش حملہ ایسے وقت میں ہوا جب علاقے کے کچھ بزرگ طالبان عہدیداروں سے ملاقات کررہے تھے۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹس کے مطابق قندہار کے گورنر کے ترجمان داؤد احمدکے مطابق طالبان کی طرف سے پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 9پولیس اہلکارہلاک اور 7پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرپل سمیت شمالی افغانستان میں طالبان اور داعش میں جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں،دونوں جانب سے اب تک 100 کے قریب دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

قندہار کا شمار ملک کے کشیدہ ترین علاقوں میں ہوتا ہے جہاں طالبان سمیت دیگر گروہوں کی جانب سے اکثر حملے کئے جاتے ہیں۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب طالبان کی براہ راست مذاکرات کرنے کی شرط امریکا نے منظور کرتے ہوئے امن عمل کے لیے طالبان سے باقاعدہ براہ راست بات چیت کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں